ایسی خوراک کھائیں جو آپ کو بے حد خوبصورت بنادے

ایسی خوراک کھائیں جو آپ کو بے حد خوبصورت بنادے

ایسی خوراک کھائیں جو آپ کو بے حد خوبصورت بنادےکیا آپ جلد کی خوبصورتی کے لیے مختلف مہنگی اور غیر مؤثر مصنوعات کا استعمال کر کے اب تھک چکے ہیں؟ تو یہ وقت ہے ان سب چیزوں کو پھینک کر ایسی قدرتی غذائیں استعمال کرنے کا جو آپ کی جلد کو خوبصورتی بخش سکتی ہیں- اور ان غذاؤں کے اخراجات بھی ان مہنگی مصنوعات سے انتہائی کم ہیں جنہیں آپ آج تک استعمال کرتے آئے ہیں- یہ غذائیں نہ صرف آپ کی جلد کو خوبصورت بنائیں گی بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھیں گی

Spinach /پالک

پالک ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اور اسے یقینی طور پر روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جانا چاہیے- پالک میں آئرن٬ فولیٹ٬ میگنیشیم٬ وٹامن اے٬ فائبر اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں- خاص طور پر اس میں پائے جانے والے وٹامن سی٬ ای اور اے جلد کی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں- پالک آپ کو جلد کی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے

Red Bell Peppers / سرخ مرچ

یہ سرخ مرچ ایک ذائقہ دار سبزی ہے اور آپ سے کچا اور پکا ہوا دونوں صورتوں میں کھا سکتے ہیں- مرچ کی اس قسم میں پایا جانے والا وٹامن سی آپ کی روزمرہ کی مطلوبہ مقدار سے 100 فیصد زیادہ ہوتا ہے- اس مرچ میں غذائی ریشے اور وٹامن بی 6 کی اہم مقدار پائی جاتی ہے- اس کے علاوہ اس سرخ مرچ میں کیروٹین بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جلد خون کی گردش کو بڑھاتا ہے- کیروٹین ہی کی وجہ سے آپ کیل مہاسوں سے محفوظ بھی رہ سکتے ہیں

Salmon Fish / سالمن مچھلی

سالمن مچھلی ڈپریشن٬ بےچینی اور دباؤ سے بچنے کے لیے ایک بہترین غذا ہے- سالمن میں پایا جانے والا وٹامن ڈی اس مقدار سے کئی زیادہ ہوتا ہے جتنی آپ کے جسم کو روز ضرورت ہوتی ہے- اور وٹامن ڈی ہی آپ کے دل٬ ہڈیوں اور دماغ کو صحت مند رکھتا ہے- وٹامن ڈی کولون کینسر٬ دباؤ٬ دل کی بیماریوں اور ہڈیوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے- اس مچھلی میں اومیگا تھری ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو سوزش٬ جھریوں اور مہاسوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

Dark Choclate / ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوتی ہے- اس میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈ اور flavonol جلد کو مزید چمکدار بناتے ہیں- ڈارک چاکلیٹ میں جلد کو ناہمواری سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ سورج کی شعاعوں سے پہنجنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے

Coconut Oil / ناریل کا تیل

ناریل کے تیل 90 فیصد کیلوریز پائی جاتی ہیں اور ساتھ ہی انتہالی طاقتور جراثیم کش lauric ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو وائرس٬ انفیکشن ٬ سوزش اور کیل مہاسوں سے دور رکھتا ہے- ناریل کا تیل میں موجود فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای آپ کی جلد کو نرم و ملائم اور جھریوں سے محفوظ بناتے ہیں اور خشکی سے بھی بچاتے ہیں

Papaya / پپیتا

پپیتا ایک حیرت انگیز پھل ہے اور اس متعدد طبی فوائد پائے جاتے ہیں- اس میں کافی کم کیلوریز پائی جاتی ہیں ( 100 گرام میں صرف 39 کیلوریز ہوتی ہیں) اور اس میں کولیسٹرول بھی موجود نہیں ہوتا- اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پپیتا کھانا شروع کردیں- پپیتے میں پایا جانے والا وٹامن ای٬ سی اور بیٹا کروٹینا سوزش اور کیل مہاسوں میں کمی لاتا ہے- اس کے علاوہ وٹامن سی سورج کی شعاعوں سے آپ کی جلد کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتا ہے

Green Tea / سبز چائے

سبز چائے ایک مشروب ہے لیکن چائے کی پتی ایک پودے سے حاصل کی جاتی ہے- سبز چائے میں موجود اینٹی اوکسیڈنسٹس٬ اومینو ایسڈ اور L-theanine آپ کے جسم کو آرام بخشتے ہیں اور دباؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں- سبز چائے ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرتی ہے اور کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے- اگر آپ اس کے بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کم سے کم 3 کپ پئیں

Carrots / گاجر

گاجر صرف آنکھوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جلد کے لیے بھی بہت فائدے مند ہے- اس میں وٹامن اے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث آپ خلیوں کی اضافی پیداوار سے بچ جاتے ہیں- یہ پیداوار جلد کی بیرونی تہوں میں ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ماہرین گاجر کو روزانہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں

Seeds / بیج

سورج مکھی کے بیج٬ السی کے بیج اور لوکی کے بیج جلد کے لیے انتہائی بہترین قرار دیے جاتے ہیں- خاص طور پر سورج مکھی اور لوکی کے بیجوں میں سیلینیم٬ وٹامن ای٬ میگنیشیم اور پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- سیلینیم اور پروٹین جلد کو جھریوں سے دور رکھتے ہیں٬ وٹامن ای جلد کی نمی میں اضافہ کرتا ہے اور میگنیشیم آپ کے دباؤ کی سطح میں کمی لاتا ہے السی کے بیجوں میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جھریوں اور کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتے ہیں

Arsals Helps Improve You Healthy So Keep Supporting

معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن صرف چار دن میں ہمیشہ کے لئے ختم

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *